ورنگل 20؍فروری (اعتماد نیوز)شہر ورنگل کے انڈر برج علاقہ کی ترقی کے لئے
رود اینڈ بلڈنگ محکمہ کی جانب سے 13کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔اس ضمن
میں آر اینڈ بی پرنسپل سکریٹری نے جی او نمبر 77جاری کیا ۔رکن اسمبلی ورنگل
ایسٹ شریمتی کونڈا سریکھا کی توجہ دہانی پر محکمہ نے اس رقم کی منظوری عمل
میں لائی ۔اس علاقہ میں عوام بے تحاشہ ٹرافک کے سبب پریشان ہیں۔اس سلسلے
میں کئی عرصہ سے یہ مطالبہ کیاجارہا تھا کہ انڈر بریج کی توسیع کی جائے
۔گزشتہ حکومتوں میں انڈربریج کی توسیع اور سڑکوں کی ترقی کے لئے کئی مرتبہ
توجہ دلانے کے باوجود
کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ۔فی الحال تلنگانہ
حکومت شہری ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور ترقیاتی کاموں کے لئے
درکار فنڈکی ضرورت پر فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے رقم کو منظوری دی ۔حال ہی
میں شہر کی ترقی کے لئے 45کروڑ روپئے منظور کرنے والی تلنگانہ حکومت نے
میوہ مارکٹ کے لئے 6کروڑ محکمہ مارکٹنگ کی جانب سے منظور کئے گئے ۔اور جکہ
لودی علاقہ میں 10ایکڑ اراضی کو مختص کیا گیا ۔شہر کی ترقی کے لئے خصوصی
دلچسپی لینے والے کونڈاسریکھا ایم ایل اے کا ٹی آر ایس قائدین سید مسعود
،ٹی رمیش بابو ،نلگنڈہ رمیش اور مقامی عوام نے شکریہ ادا کیا ۔